ویب ڈیسک: بالی وڈ کے آنجہانی اداکار و ہدایت کار ستیش کوشک کے منیجر سنتوش رائے نے اداکار کے مرنے سے قبل کہےگئے آخری الفاظ سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ستیش کوشک کو نئی دہلی میں کار میں سفرکے دوران دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ 66 برس کی عمر میں چل بسے۔اب ان کے منیجر سنتوش رائے نے انکشاف کیا ہےکہ ستیش کوشک کو جب دل کا دورہ پڑا تو انہیں کہیں نہ کہیں احساس ہوگیا تھا کہ اب وہ مزید نہیں جی سکیں گے لہٰذا وہ یہی کہہ رہے تھے کہ 'مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا'۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سنتوش رائے نے اس رات کی تفصیل بتائی جس رات ستیش کوشک نے دنیا کو الوداع کہا، چونکہ وہ اداکار کے ہمراہ ہی تھے۔
View this post on Instagram
سنتوش رائے کے مطابق 'رات آٹھ بج کر 30 منٹ پر ستیش کوشک نے کھانا ختم کیا، ہماری اگلی صبح 9 مارچ کی 8:50 کی ممبئی کی فلائٹ تھی، انہوں نے مجھ سے کہا چلو سنتوش ہمیں جلدی سوجانا چاہیے، صبح جلدی اٹھنا ہے، میں نے کہا ٹھیک ہے اور میں ساتھ ہی کمرے میں چلا گیا۔' آنجہانی اداکار کے منیجر نے بتایا کہ 'رات 11 بجے مجھے ستیش جی نے فون کیا اور کہا کہ آ کر میرے فون کا وائی فائی پاسورڈ ٹھیک کردو، مجھے کاغذ 2( ستیش کوشک کی ڈائریکٹ کردہ فلم) ایڈیٹنگ کے لیے دیکھنی ہے، 11:30 پر انہوں نے فلم دیکھنا شروع کی اور میں کمرے میں لوٹ آیا'۔ یہ بھی پڑھیں ستیش کوشک کے کمرے سے ’مشکوک ادویات‘ ملنے کا انکشاف انوپم کھیر دیرینہ دوست ستیش کوشک کی میت کو ایمبولینس میں لے جاتے ہوئے آنسو نہ روک پائے بالی وڈ اداکار و ہدایتکار ستیش کوشک انتقال کرگئے سنتوش رائے کے مطابق 12:05 پر مجھے آواز آئی کہ وہ زور زور سے مجھے پکار رہے ہیں، میں بھاگتا ہوا کمرے میں آیا تو انہوں نے کہا مجھے سانس لینے میں مسئلہ ہو رہا ہے، ڈاکٹر کے پاس لے چلو۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جلدی سے گاڑی میں بیٹھ گئے، ساتھ ان کا ڈرائیور اور باڈی گارڈ بھی تھا، جیسے جیسے گاڑی اسپتال کی جانب بڑھ رہی تھی انہوں نے کہا کہ جلدی اسپتال چلو، پھر انہوں نے اپنا سر میرے کاندھے پر رکھا اور کہا 'سنتوش میں مرنا نہیں چاہتا، مجھے بچالو میں اپنی بیٹی ونشیکا کے لیے جینا چاہتا ہوں، مجھے لگتا ہے میں نہیں بچوں گا، اہلیہ اور بیٹی کا خیال رکھنا'۔ سنتوش کے مطابق اس کے فوراً بعد ستیش جی نے بات کرنا بندکردیا، میں نے انہیں ہلایا لیکن وہ بے سدھ رہے۔ واضح رہے کہ سنتوش رائے گزشتہ 34 برس سے ستیش کوشک کے ساتھ تھے۔