خواجہ سراؤں کے لئے بڑی خوشخبری

خواجہ سراؤں کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ سراؤں کے لیے بڑا اقدام، کاروبار کے لئے پیسہ بھی ملے گا اور ٹریننگ بھی، حکومت پنجاب کا خواجہ سراوں کی بہبود اور قومی دھارے میں شرکت کے لئے اہم اقدام۔ خواجہ سراوں کو پنجاب حکومت کی ہنر مند سکیم میں شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سمال بزنس کے تعاون سے خواجہ سراوں کی مختلف کاروباری شعبوں میں ٹریننگ کی جائے گی. خواجہ سراوں سے انکی صلاحیتوں کے مطابق کام لیا جائے گا . پنجاب حکومت نے پنجاب سمال بزنس انڈسٹری کو خواجہ سراوں کے لئے ٹریننگ سنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کردیں۔ ٹریننگ کے بعد انہیں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے لئے بلاسود قرض فراہم کیے جاسکیں گے۔

ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کا قرض بغیر کسی ضمانت کے دیا جاسکے گا۔ پنجاب سمال بزنس انڈسٹری خواجہ سرا تنظمیوں کے ذریعے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرے گی۔ پنجاب سمال بزنس انڈسٹری کے تعاون سے بیوٹی پارلر، کریانے کی دکان،ہئیر سیلون،سلائی کڑھائی وغیرہ کی تربیت دی جائے گی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer