ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: State Bank Of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 21 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 21 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ جون کے بعد مہنگائی کم ہونے کی توقع ہے، مارچ اور اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا ہے ملکی زردمبادلہ ذخائر پر دباؤ کم ہوگیا ہے جبکہ اجناس کی عالمی قیمتیں بھی نیچے آرہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، مارچ میں شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر