عثمان خادم کمبوہ : پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تحریک انصاف بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ملک گیر احتجاج کرے گی، لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، ہر ہفتے کو شہروں اور قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔
پاکستان تحریک انصاف نے ورکرز کو تیاری کی ہدایت کردی ۔ صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈر اور اراکین اسمبلی احتجاج کی قیادت کریں گے ۔