ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیرا کوٹ،گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ،پانچ افراد زخمی

شیرا کوٹ،گھر میں گیس سلنڈر دھماکہ،پانچ افراد زخمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) غازی چوک میں گھرمیں گیس سلنڈر پھٹ گیا،سلنڈر پھٹنے سے گھرمیں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شیرا کوٹ کے علاقے میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنےکےباعث5افرادجھلس کرزخمی ہو گئے  جنہیں میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 خیال رہے کہ ایک عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ پاکستان میں زیر استعمال زیادہ تر سلنڈر غیر معیاری ہیں، پاکستان میں ہر روز سلنڈر پھٹنے کے اوسطا دو واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ ان واقعات میں اوسطا چار سے چھ افراد ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔ 

یاد رہے ایل پی جی گیس سلنڈر پاکستان میں گھروں، رکشوں اور ریسٹورانٹس میں بڑی تعداد میں استعمال ہو رہے ہیں۔

 معیاری سلنڈر دھوپ،  ٹھوکر اور بعض اوقات آگ سے بھی نہیں پھٹتا۔ دوسری طرف غیر معیاری سلنڈر ذرا سی بے احتیاطی سے پھٹ سکتا ہے کوئی شخص سگریٹ بغیر بجھائے سلنڈر کے پاس پھینک دے تو اس سے بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔