بیرون ملک سے پاکستان آنیوالوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ پالیسی تبدیل

Changes in Covid Testing Protocol
کیپشن: Covid Testing Protocol
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بیرون ملک سے پاکستان آنے والے ہوائی مسافروں سے متعلق کوروناٹیسٹنگ پروٹوکول میں تبدیلی ، ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ میں مثبت کورونا آنے والے مسافروں پر 10 روز کے لیے مخصوص حکومتی قرنطینہ سینٹرز پر رکھے جائے کی شرط فوری طور پر ختم کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے ہوائی مسافروں سے متعلق کویڈ ٹیسٹنگ پروٹوکول میں تبدیلی کردی گئی،ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ (ار-اے-ٹی) میں مثبت کورونا آنے والے مسافروں پر 10 روز کے لیے مخصوص حکومتی قرنطینہ سینٹرز پر رکھے جائے کی شرط فوری طور پر ختم کردی گئی۔مثبت (ار-اے-ٹی) کے حامل مسافر اپنے اپنے گھروں پر 10 روز کے لئے خود کو 'ہوم قرنطینہ' کریں گے۔

صوبائی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو مسافروں کے ہوم قرنطینہ کو یقینی بنانے سے متعلق موثر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان آنے والوں مسافروں سے متعلق دیگر ٹیسٹنگ پالیسی پروٹوکولز بدستور رہیں گے۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی بلند ترین شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی،24 گھنٹے میں کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20.22 فیصد ریکارڈ کی گئی،ذرائع وزارت صحت کا کہناتھا کہ 24 گھنٹے میں حیدرآباد میں کورونا کیسز کی شرح 3.32 فیصد رہی، 24 گھنٹے میں گلگت، سکردو، غذر میں کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

24 گھنٹے میں میرپور آزادکشمیر میں کورونا کی شرح 10 فیصد رہی،اسلام آباد میں کورونا کی شرح 4.56، لاہور 7.15 فیصد،24 گھنٹے میں کوئٹہ میں کورونا کی شرح 1.47،پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 3.53، صوابی 2.55 فیصد،بنوں، مردان، ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح صفر،ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ،فیصل آباد میں کورونا کی شرح 1 فیصد سے کماور بہاولپور، سوات، نوشہرہ میں کورونا کیسز کی صفر شرح ریکارڈ کی گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer