ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگی ترین کار رولس رائس نے فروخت کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے

rolls royce phantom car
کیپشن: rolls royce phantom
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  برطانوی کار رولس رائس نے گذشتہ سال دنیا بھر میں 5586 کاریں فروخت کیں جو کمپنی کی 117 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

 مہنگائی کی انتہائی لہر اور کوروناوبا کے باوجود رولس رائس کی فروخت میں اضافہ حیرت انگیز قراردیا جارہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی کے زیادہ تر یونٹس چین، امریکا اور ایشیا پیسیفک میں فروخت ہوئے۔ رولس رائس کے ''گھوسٹ'' اور ''کلینن'' ماڈلز زیادہ مقبول ہونے کے باعث فروخت ہوئے جبکہ رولس رائس ''فینٹم'' کے 2022 کی پہلی سہ ماہی کے لئے تمام یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ گڈ وڈ میں واقع رولس رائس کار پلانٹ  اس وقت دوشفٹوں میں کام کررہا ہے ۔ رولس رائس کے سی ای او ٹورسٹن ملراوٹوس نے کہا ہے کہ کمپنی نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کردیا ہے بلیک بیج خاندان میں تازہ ترین اضافہ ہماری آل الیکٹرک رولس رائس بھی امیدوں پر پورا اترے گی۔