جنید ریاض : نجی سکول میں طالبعلم کا سکول کی چھت سے چھلانگ لگانے کا واقعہ۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر کے سیل کرنے کی تجویز دے دی۔
نجی سکول میں طالب علم کا سکول کی چھت سے چھلانگ لگانے کا واقعہ پر کمیٹی نے تحقیقات کے بعد رپورٹ سی ای او ایجوکیشن کو جمع کروادی۔ رپورٹ کے مطابق محمد عبداللہ کے چھلانگ لگانے کی بنیادی وجہ سکیورٹی لیپس تھا، بچوں کے مابین لڑائی صبح 9 بجے کے قریب ہوئی۔ طالبعلم نے پہلی منزل سے چھلانگ 11 بجے لگائی، دو گھنٹوں تک بچہ اساتذہ کی نگرانی میں تھا، کیسے ممکن ہے کہ طالبعلم اساتذہ کی نگرانی میں پہلی منزل پر پہنچ گیا؟
سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ واقع کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے کہ سکول کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کررہے ہیں، 7 روز میں سکول تحریری جواب ایجوکیشن اتھارٹی کو جمع کروائے گا، سکول انتظامیہ کی غفلت ثابت ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مذکورہ سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کر دی۔ کمیٹی نے سکول انتظامیہ کیخلاف کریمینل پروسیڈنگ کی سفارش کر دی۔
سی ای او کا کہنا ہے کہ اس کیس میں بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی غفلت بھی سامنے آئی ہے۔ سکول کی عمارت بھی مضبوط نہیں بلکہ غیر محفوظ ہے۔ چیف ایگزیکٹیو افیسر لاہور پرویز اختر سکول کو شوکاز نوٹس بھیج دیا