ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا بن گئیں، تصاویر وائرل

رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مس انڈیا بن گئیں، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایک عام رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے  بھارت  میں منعقد ہونے والے مس انڈیا کے مقابلے میں دوسرا نمبر حاصل کر لیا ، جن کی خوب صورتی کے چرچے پورے بھارتی میڈیا پر ہو رہے ہیں جبکہ بھارت کی سب سے زیادہ خوبصورت قرار دی جانے والی لڑکی  مانیا سنگھ ایک رکشہ ڈرائیورکی بیٹی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 10 فروری کومس انڈیا 2020 کے مقابلے میں رنراپ یعنی دوسرے نمبر پر بھارت کی سب سے زیادہ خوبصورت قرار دی جانے والی مانیا سنگھ نے اپنی زندگی کی کہانی شیئرکی ہے۔ مانیا سنگھ بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیوراوم پرکاش سنگھ کی بیٹی ہیں۔ مانیا نے اپنی زندگی میں تعلیم حاصل کرنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے کڑی محنت کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانیا سنگھ کو ان کے والدین نے کالج بھیجنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔

 تاہم آج وہ جس مقام پرپہنچ چکی ہیں وہ کسی بھی لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔ مانیا سنگھ نے کڑی محنت سے اپنے خواب کو پورا کردکھایا۔ فیمینا مس انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پردسمبر 2020 کو شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں مانیا نے اپنے والدین کے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے اپنی زندگی کی کہانی بیان کی ہے۔

مانیا سنگھ نے بتایا کہ ان کی زندگی آسائشوں سے بھرپورنہیں تھی بلکہ انہوں نے بہت مشکلات بھری زندگی گزاری ہے وہ دن میں تعلیم حاصل کرتی تھیں، شام میں برتن دھوکر اپنے اخراجات کے لیے پیسے کماتی تھیں اوررات میں ایک کال سینٹرمیں کام کرتی تھیں۔

 مانیا کے مطابق ان کی مقابلہ حسن میں شرکت دنیا کو یہ ظاہرکرتی ہے کہ اگر کوئی اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہے اور اپنے خاندان کی ترقی کے لیے پُرعزم رہے تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ مقابلہ حسن میں رنرز اپ آنے کے بعد مانیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والدین کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ ایک اخبار کو ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں جس میں مانیا کی مقابلہ حسن میں تاج پہنے ہوئے تصویرموجود ہے۔ انہوں نے اپنے والدین کو عزت دیتے ہوئے کہا میں ان کی پوجا کرتی ہوں۔

  مانیا سنگھ تعلیم کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دیتی ہیں اور آگے مینجمنٹ اسٹڈیز میں تعلیم جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مانیا سنگھ کے بائیو کے مطابق وہ سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے متاثر ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی والدہ ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور ان کی والدہ نے ہی انہیں زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ انہوں نے اپنی ماں سے کڑی محنت کرنے اور کبھی نہ ہار ماننے کی خوبیاں سیکھیں۔

واضح رہے کہ 10 فروری کو منعقد ہونے والی مس انڈیا مقابلے کی تقریب میں جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی مناسا واراناسی نے فیمینا مس انڈیا 2020 کا ٹائٹل جیتا ہے۔ اترپردیش کی مانیا سنگھ اس مقابلے میں رنرز اپ رہیں جب کہ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی مانیکا شیوکنڈ نے فیمینا مس گرینڈ انڈیا 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer