پی ایس ایل میں کون ہوگاان ایکشن؟ کھلاڑیوں کی قسمت کافیصلہ ہوگیا

HBL PSL Draft 2022
کیپشن: HBL PSL Draft
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو تیارہے،لاہور میں پی ایس ایل 7کیلئے ڈرافٹنگ کی تقریب ہوئی ۔جس میں 32 ممالک کے 425کھلاڑیوں کےدرمیان سلیکشن کی گئی۔میگا ایونٹ27 جنوری سے شروع ہوگا.

پی ایس ایل میں کون ہوگاان ایکشن اورکون ہواآؤٹ کھلاڑیوں کی قسمت کافیصلہ ہوگیا۔ لاہورمیں پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ میں ہرفرنچائز کو 18رکنی سکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے تین تین کھلاڑی شامل کرنےکی اجازت تھی۔سلور میں 5، ایمرجنگ میں 2 اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 پلیئرز شامل کرنا تھے۔ ڈرافٹنگ کے لئے 32ملکوں سے مجموعی طور پر 425 کھلاڑی سلیکشن کیلئے دستیاب تھے۔
تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 8 کھلاڑیوں جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7،7کھلاڑی برقرار رکھے ۔ پلاٹینیم کیٹگری کے لئے لاہور قلندرز نے فخر زمان ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو،کراچی کنگز نے کرس جارڈن اور ملتان سلطانز نے آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کووائلڈ کارڈ سے منتخب کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے جیسن روئے اورپشاور زلمی نے افغانستان کے اوپنر حضرت اللہ ززئی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کرلیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نےجیمز فالکنر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لینگ، ملتان سلطانز نے ڈوین سمتھ ،کراچی کنگز نے لوئس گریگری کو شامل کرلیا۔ گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نےفل سالٹ ،پشاور زلمی نے عثمان قادر ،لاہور قلندرز نےعبداللہ شفیق اورہیری بروک کو شامل کرلیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 34 میچزپرمشتمل میلہ 27 جنوری سےشروع ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer