فاران یامین: سی سی ڈی پولیس کا ایک اور مبینہ مقابلہ، سی سی ڈی نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کا تبادلہ 2ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہلاک ملزمان میں فراصت علی اور جون شاہ شامل ہیں، ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ہلاک ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔
ملزمان نے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں کی بالیاں نوچی تھیں، ہلاک ملزمان سی سی ڈی کینٹ کی حراست میں تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کینٹ ملزمان کو مناواں کے علاقہ میں لے گئی،مبینہ مقابلہ میں سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے،سی سی ڈی کی کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔