ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اربوں کی ٹیکس چوری کا سکینڈل، معزز ملزم کو پاکستان واپس آتے ہی ہتھکڑی لگ گئی

Inland Revenue Intelligence arrest tax consultant, Karachi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عدالت سے ضمانت کروا کر ملک سے فرار ہونے والے ٹیکس کنسلٹنٹ کو پاکستان واپس پہنچتے ہی فیڈرل بیورو آف ریوینیو نے گرفتار کر لیا۔

 ملزم  حسن علی بادامی جعلی کمپنیاں بنا کر جعلی انوائس بنایا کرتا تھا ۔ ان لینڈ ریوینیو نے تحقیقات کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ ملزم عدالت سے ضمانت کروا کر  خاموشی سے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ 

ملک واپس آنے پر ان لینڈ ریونیو کراچی نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کراچی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر  میں نام ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

 آئی آر انٹیلی جنس کراچی کے مطابق کسٹم عدالت نے ملزم کا آٹھ روز کا ریمانڈ دے دیا۔ جعلی انوائس فروخت کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچے کا الزام ہے۔ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہے 

ضمانت پر ملک سے فرار ہونے پر ملزم کا نام ایگزکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالر دیا گیا تھا ۔ اس کے کراچی لینڈ کرتے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ مین نام ہونے کی وجہ سے نشان دہی ہو گئی اور ان لینڈ ریوینیو نے فوری کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر  کے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اس کا 8 روز کا ریمانڈ مل گیا ہے۔

ان لینڈ ریوینیو انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ ریمانڈ کے دوران ملزم سے ٹیکس چوری کے اسکینڈل کی اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔