ویب ڈیسک: مسلسل مہنگا ہونے کے بعد ڈالر سستا ہوگیا ۔
بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 18 پیسے کمی ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 288.43 روپے سے کم ہوکر 288.25روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
یاد رہے اگست 22 کے بعد مارچ 23 میں ترسیلات زر 2ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد موصول ،اوورسیز پروموٹرز ماہر عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا بڑا فرق ختم ہونے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا،رمضان المبارک کی وجہ سے بھی پاکستانی ورکز نے ترسیلات زر زیادہ بھیجی ہیں۔
عدنا ن پراچہ کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر کو مسلسل اس سطح پر رکھنے کے لئے حکومت کو گلف ممالک پر فوکس کرنا ہوگا،ابھی بھی گلف ممالک سے گرے چینل سے رقم بھیجی جارہی ہے جس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے ،اگر گرے چینل پر قابو پالیا جائے تو پاکستان میں ماہانہ 3 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر موصول ہوں گی ،گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں ترسیلات زر 23 ارب ڈالر سے زائد تھیں۔