محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

prisoners
کیپشن: prisoners
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر )محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقاتوں کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل کورونا کی وجہ سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی تھی۔
 تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کورونا کی وجہ سے محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقاتوں پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد قیدی اپنے عزیرواقارب سے نہیں مل سکتے تھے لیکن اب یہ پابندی اٹھاتے ہوئے محکمہ داخلہ نے آئی جی جیل کے نام مراسلہ لکھا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی ملاقاتوں کی اجازت دی جاتی ہے۔
 جیل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے قیدیوں اور حوالاتیوں کے لواحقین کی ان سے ملاقاتیں کرائیں ۔واضح رہے پابندی دس روز کے لئے لگائی گئی تھی۔