محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے لاہور میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ٰڈیسک)لاہور میں بارش کو دوسرادن ہے، جس سےشہر پانی پانی ہوگیا، ٹھنڈی ہوائیں چلیں اور ہوا موسم بھی دلفریب، گرج چمک کے ساتھ بارش نے حبس کی چھُٹی کرادی، مگرسب ، اچھا نہیں ہے ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے تو بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

 بادلوں کی گھن گرج وچمک کے ساتھ لاہور میں دو روز سے وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارش نے موسم تو سہانہ کیا ہی لیکن ساتھ ہی جل تھل بھی ایک کر دیا، بادل اتنے برسے کے لاہور کے نشیبی علاقوں والٹن، اچھرہ،مال روڈ ، براڈنتھ روڈ سمیت کئی کئی فٹ پانی بارش کا پانی جمع ہو گیا، شہر کی سب سے بڑی سبزی و پھل منڈی جوہڑ بن گئی، بارشی پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا، فرنیچر سمیت دیگر قیمتی سامان تباہ ہونے پر شہری پریشان ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ 329 ملی میٹر بارش شاہدرہ ، لکشمی چوک میں 299، شاہی قلعہ میں 242، مصری شاہ میں 221ملی میٹر بارش ہوئی، تاجپورہ میں 206، گلشن راوی میں 166،ٹاؤن شپ میں 156 ملی میٹر، سمن آباد میں 135 اور جوہرٹاؤن میں 103ملی میٹربارش ہوئی۔

قصورمیں بھی بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، نواحی گاؤں بھیڈیاں کلاں میں چھت گرنے سے 2 بہنیں 12 سالہ سویرا اور 10 سالہ جسوا جاں بحق جبکہ ان کی والدہ اور ایک بہن شدید زخمی ہوگئیں،جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے گلی محلے اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظرپیش کرنےلگیں،پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا،نارووال اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے کئی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ پانی کھڑاہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور میں بارش کا سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer