ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹیج اداکارہ ، ڈانسر منیبہ شاہ فائرنگ سے  جاں بحق ہوگئی

Actor assassinated, City42 , Pakhtoonkhwa Chaos , City42, Chaos, Crimes against women,
کیپشن: مقتولہ منیبہ شاہ کی تصویریں۔ پشاور کی مصروف سڑک پر ان کو قتل کرنے والے واردات کے بعد سہولت کے ساتھ فرار ہو گئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: خیبر پختونخوا میں انتظامی اور سیاسی افراتفری کے عروج کے دوران آج پشاور میں ایک سٹیج اداکارہ کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سٹیج اداکارہ ، ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئی۔

 پشاور کے مچنی پولیس سٹیشن کے اہلکاروں کے مطابق رکشہ میں سفر کرتی ہوئی اداکارہ پر  فائرنگ کا واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود  میں رنگ روڈ پر ہوا جہاں نامعلوم قاتلوں نے رکشہ پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے اداکارہ اور سٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں۔ گولیاں لگنے سے رکشہ ڈرائیور  زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔  

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے تاہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔