ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرا کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا

اداکارہ میرا کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں،  خاتون تسلیم نے اداکار میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگا دیا  ، سول عدالت نے سکینڈل کوئین سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سول جج فہیم الحسن نے تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع گھر اپنے نام کروا لیا، اداکارہ میرا نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی۔اداکارہ کو گھر کرایہ پر دیا تھا اُس نے جعلی کاغذات بنوا گھر پر قبضہ کرلیا۔اداکارہ قبضہ مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہیں۔

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اداکارہ میرا سے گھر خالی کرایا جائے۔جس پر سول عدالت نے سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔

Sughra Afzal

Content Writer