ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی نے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

CTD arrested five terrorists in Punjab, Counter Terrorism in Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 179 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

 ترجمان سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں پاکپتن ، راولپنڈی ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں، پاکپتن سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ندیم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، پرائماکارڈ ، 5 ڈیٹونیٹر اور 2ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ندیم ، شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔