پی ایم ایس افسران رُل گئے

PMS Officer Punjab
کیپشن: PMS Officer
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پی ایم ایس افسران کے ایشوز ابھی تک حل نہ ہو سکے۔ پی ایم ایس افسران کی پروموشن بورڈ کا ابھی تک اجلاس نہیں ہو سکا۔
 تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نے صرف کمیٹی بنا کر پی ایم ایس افسران کو مطمئن کر دیا۔ پی ایم ایس افسران کی پروموشن بورڈ کا ابھی تک اجلاس نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس افسران کو کوٹہ کی بنیاد پر ڈی سی اور سیکرٹری بھی نہیں لگایا جا سکا ہے۔ دو سال سے پی ایم ایس افسران ٹریننگ کرنے کے باوجود پروموشن بورڈ کے اجلاس کا انتظار کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے صدر نوید شہزاد مرزا خود ڈی سی لگنے کے امیدوار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوید شہزاد مرزا چیف سیکرٹری کیخلاف کمزور سٹینڈ لیتے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے پی ایم ایس افسران کی بھرتی کیلئے نئی ریکوزیشن ارسال کردی ہے، ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ارسال کی گئی ہے۔ نئی ریکوزیشن میں ای ٹی او کی پانچ، پی ایم ایس افسران کی 50 آسامیاں رکھی گئی ہیں جبکہ اقلیتوں کی 10، معذور افراد کی ایک اور اوپن میرٹ پر 39 آسامیاں رکھی گئی ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن اسی سال ان آسامیوں پر امیدواروں کا امتحان لے گا۔