بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بیگم کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت، عدالت حاضری لگانے کے لئے ہرکارے بھیجے گی

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بیگم کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت، عدالت حاضری لگانے کے لئے ہرکارے بھیجے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی  ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کے دوران آن لائن حاضری نہ لگوانے سے متعلق رپورٹ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں جمع کروادی ہے۔

بانی پی ٹی آئی  کی 6 مقدمات اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں دائر درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ 

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور بشری بی بی کے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز میں اڈیالہ جیل حکام نے وڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری نہ لگوائے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے ویڈیو لنک پر حاضری نہیں لگوائی جاسکتی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ کل عدالتی اسٹاف بھجوا کر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری لگوائی جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے لئے عدالتی عملہ  اڈیالہ جیل جبکہ بشری بی بی کی حاضری کے لیے عدالتی عملہ بنی گالہ جائے گا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستیں کل سنی جائیں گی۔ عدالت نے سماعت کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردی۔