کمنٹری کے دوران حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ کرنا سائمن ڈول کو مہنگا پڑ گیا

کمنٹری کے دوران حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ کرنا سائمن ڈول کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: Simon Doull
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن بلیئر ڈول کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ پر نامناسب طریقے سے تبصرہ مہنگا پڑ گیا۔

منگل کے روز یونائیٹڈ نے سلطانز کو زبردست مقابلے کے بعد 2 وکٹس سے شکست دی تاہم جیت کے موقع پر کیمرا مین نے حسن کی اہلیہ کو دکھایا جس پر سائمن ڈول نے تبصرہ کیا۔سائمن ڈول نے سامعہ سے متعلق کہا کہ 'وہ  جیت چکی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس (سامعہ) نے کچھ دل بھی جیت لیے ہیں، یہ شاندار ہے، بالکل شاندار اور فتح بھی'۔

سابق کیوی کرکٹر کے تبصرے کا انداز مداحوں کو پسند نہ آیا اور انہوں نے کمنٹیٹر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ چند ایک نے میمز بھی بنائیں۔ایک صارف نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ سے سائمن ڈول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل سائمن ڈول نے بابر اعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم سے متعلق کہا تھا کہ  انہیں سنچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔سائمن ڈول نے کہا تھا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کے لیے کھیلنے کی ضرورت ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر