ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ دو ماہ میں انتخابات ہونگے اور بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم بنیں گے، مراد علی شاہ

آئندہ دو ماہ میں انتخابات ہونگے اور بلاول بھٹو اگلے وزیراعظم بنیں گے، مراد علی شاہ
کیپشن: Murad Ali Shah, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طحہٰ ملک:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  ہم نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کی عوام کی خدمت کریں گے۔

 وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےحضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے آخری روز مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو میں مرادعلی شاہ نے کہا کہ آئندہ دو ماہ میں انتخابات ہوں گے اور بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم بنیں گے۔آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں کامیابی سمیٹے گی.

 سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے مگر اپوزیشن لیڈر کہاں ہیں مجھے علم نہیں، اگر انہوں نے غلط کام کیا ہوگا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے امن قائم کیا جبکہ مسائل ابھی بھی ہیں مگر حالات 2008ء سے کافی بہتر ہیں۔