(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع سبی اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر ہر طرف لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 12 بج کر 36 منٹ پر سبی اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3.5 اورگہرائی 23 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز سبی سے 58 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار اور اطراف میں بھی 12 بجکر 59 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے شدت 3.6 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز خضدار سے 90 کلومیٹر دور جنوب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔ زلزلے سے اب تک کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔