ویب ڈیسک : زمانے نے کئی ہیرے رول دئیے۔ راولپنڈی میں ایم ایس سی ریاضی نوجوان دووقت کی روٹی کے لئے خاکروب کی ملازمت کرنے پرمجبور ہوگیا۔
ظفر علی کا کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کئے تین سال گذرچکے ۔اس نے اپنی جاب کے لئے بہت سارے اداروں میں اپلائی کیا ٹیسٹ دئیے لیکن مایوس ہونے کے بعد انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں خاکروب کی نوکری کرلی ہے۔ خیبر پختونخوا میں ٹیچرز کی پوسٹیں آئیں تین سال تک ہر سال وہاں اپلائی کیا ۔
کیا ''این ٹی ایس'' اور کیا ''ایٹا'' ہر جگہ درخواست دی ٹیسٹ دئیے لیکچرر شپ کے لئے بھی ایگزام دیا۔ سپریم کورٹ میں ویکنسیز آئی تھیں وہاں بھی درخواست دی ظفر کا کہنا تھاکہ میٹرک میں 850 مارکس تھے انٹر پری انجنئیرنگ کے ساتھ کیا ۔ ڈبل میتھ سٹیٹ کے ساتھ بی ایس کی تھی ۔ مختلف اسامیوں کے لئے جگہ جگہ درخواست دی لیکن رزلٹ تھا ایک بڑا صفر۔
اب صرف ڈیلی ویجز پر خاکروب بھرتی ہوا ہوں 500 روپے روزانہ پر۔ ماہانہ 14ہزار بنتے ہیں گذارا کرنا پڑتا ہے۔ایم فل کرنا چاہتا ہوں لیکن حالات کے جبر نے جکڑ لیا۔ ظفر نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اسے اس کی کوالی فیکیشن کے حوالےسے ملازمت دی جائے تاکہ وہ ایم فل کرکے اپنی پسندیدہ ملازمت یعنی ٹیچنگ کرسکے۔