پی ٹی آئی کا شہباز شریف کیخلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

PTI-Shahbaz Sharif
کیپشن: PTI-Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں شہباز شریف کے خلاف قرار داد پی ٹی آئی رکن اسمبلی فرخ حبیب پیش کریں گے، منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے تک شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں تقریر نہیں کرنے دی جائے گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق کیا تھا۔

 دوسری جانب  احتساب عدالت میں  منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران  شہبازشریف نے  کہا  کہ حکومت نے برطانیہ میں ان پرمنی لانڈرنگ کا مقدمہ بنوایا، پورا زور لگایا مگر وہ سرخرو ہوئے، ایک دھیلے کی بھی کرپشن نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میگا پراجیکٹس میں قوم کے1ہزار ارب روپے کی بچت کی، کینسر کا مریض ہونے کے باوجود سرکاری خزانے سے کبھی علاج کرایا اور نہ مراعات لیں، بیرون ملک سفربھی اپنی جیب سے کیے، خطاکار انسان ہوں مگر کرپشن نہیں کی۔

Sughra Afzal

Content Writer