ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر کی اسپتال سے واپسی، بیٹنگ کیلئے ٹیم کو دستیاب

 قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر کی اسپتال سے واپسی، بیٹنگ کیلئے ٹیم کو دستیاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ایم آر آئی اسکین کرانے کے بعد اسپتال سے واپس آگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق امام کو ٹانگ میں تکلیف کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا،  امام الحق دائیں ٹانگ میں ہیم اسٹرنگ کی تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔پی سی بی کے مطابق امام الحق ایم آر آئی اسکین کرانے کے بعد اسپتال سے واپس آ گئے ہیں اور اب وہ ٹیم کو بیٹنگ کے لیے دستیاب بھی ہیں۔خیال رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان پر ان کی مجموعی برتری 341 رنز ہو گئی، پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کے ہمراہ محمد رضوان نے اوپننگ کی۔

Ansa Awais

Content Writer