ویب ڈیسک : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہناہےکہ عمران کیخلاف عوام نے چالان کاٹ دیا ہےاس کو بھاگنے نہیں دیں گئے،تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ عمران نیازی سےجان چھڑانی ہے ،انہوں نے کہاکہ ، نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے پراجیکٹس کاافتتاح عمران خان کر رہےہیں۔
اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کےخلاف چالان کٹ چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ اصل چالان پاکستانی عوام نے عمران نیازی کےخلاف کاٹ دیا ہے۔عمران خان کاکہناہےکہ پاکستان میں سب سےکم مہنگائی ہےاس پر انہیں شرم آنی چاہئے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ہوشربا مہنگائی سے عوام پریشان ہے ۔ نوازشریف، شہبازشریف اور ہم تو چار سال سےانتقام کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے حکمران کرپشن کر رہے ہیں۔بنی گالہ کے محل میں جا کر کہتاہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہےجبکہ لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں۔
حمزہ شہبازشریف کاکہناتھاکہ قومی اور دینی ذمہ داری ہے کہ اس ظالم حکومت سے جان چھڑانے کے لئے سڑکوں اورپارلیمنٹ سمیت ہر فورم کواستعمال کریں گے۔