ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ؛ عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا

 آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ؛ عمران خان نے اہم اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی کے معاملے پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں منعقدہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کے لیے مختلف ناموں اور تنویر الیاس کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم ہو یا پاکستان کا، عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو تباہ کر کے ملک نہیں چل سکتے، آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کی نااہلی سے شہباز شریف کو سیکھنا چاہیے۔

 واضح رہے کہ آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے متنازعہ تقریر کیس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو قصور وار قرار دے کر عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer