ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان ریلیف پیکج ، عوام کیلئے اچھی خبر

رمضان ریلیف پیکج ، عوام کیلئے اچھی خبر
کیپشن: ramadan relief pkg
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز اتوار کے روز بھی کھلے رہے۔سستی اشیاءکے حصول کے لیے خریداروں کا رش،شہریوں کا حکومتی ریلیف پر عدم اعتماد، شہریوں کا کہنا ہے کہ برکتوں والے مہینے سے قبل مہنگائی کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  رمضان ریلیف پیکج کے تحت شہربھر کے یوٹیلیٹی سٹورز اتوار کے روز بھی کھلے رہے۔گڑھی شاہو، وحدت روڈ، سمن آباد، اقبال ٹاون، سبزہ زار، ٹاون شپ، گرین ٹاون، ماڈل ٹاون، جوہر ٹاون سمیت شہر کےدیگر یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداروں کا رش رہا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مہنگائی کر رہی ہے دوسری طرف برائےنام ریلیف کےدعوے کئے جا رہے ہیں۔وزیراعظم رمضان میں سستی اشیائے ضرویہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ رحمتوں والا بابرکت مہینہ شروع ہونے میں چند روز باقی ہیں، توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روز14 اپریل کو ہوگا، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں پہلا روز 14 کو ہوسکتا ہے کیونکہ اس روز چاند نظر آنے کا امکان ہے اور اس دن مطلع بھی صاف ہوگا۔ 

محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کرتے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔رمضان المبارک کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer