سٹی 42 : پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی قیادت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب آنے کی دعوت دیتے ہوئےصوبہ بھر میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا اجلاس ختم ہوا۔پارلیمانی قیادت کی جانب سے صوبہ بھر میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی قیادت نے سہیل آفریدی کو پنجاب آنے کی دعوت دے دی، متفقہ طور پر پنجاب میں سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نثار جٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی جب تشریف لائیں گے ہم انہیں ویلکم کریں گے۔