ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری شدید مشکلات کا شکار

شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری شدید مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   سٹی 42َ:شہر میں لیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث باغبانپورہ کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار لیسکو آفس کے چکر لگا چکے ہیں، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

رہائشیوں کے مطابق گزشتہ رات سے بجلی بند ہے لیکن اب تک بحال نہیں کی گئی، جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

باغبانپورہ کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کی بجلی فوری طور پر بحال کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔