شوگرمافیا پر کریک ڈاون، لاکھوں بوریاں ضبط

شوگرمافیا پر کریک ڈاون، لاکھوں بوریاں ضبط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مالاکنڈ اور راولپنڈی ڈویژن میں چینی کی زخیرہ اندوزی کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کر دی گئی۔ 

راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے شوگر اور چاول کی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں انتظامیہ نے کئی گوداموں میں ریڈ کرکے غیرقانونی طور پر چینی اور چاول زخیرہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے گوداموں کو سیل کر دیا اور بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ ساتھ چینی اور چاول کی بڑی تعداد قبضے میں لے لی۔

اے سی سٹی کی جانب سے راولپنڈی کے دو گوداموں پر ریڈ کرکے اُنہیں سیل کردیا گیا اور ہزاروں من زخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی۔ 

دوسری جانب چکوال اور تلہ گنگ میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کا آغازکی گیا اور بڑی تعداد میں زخیرہ کی گئی چینی برآمد کی گئی۔عبدالوحید نامی شخص کے گودام حق ٹریڈرز تلہ گنگ روڈ چکوال پر ریڈ کیا گیا اور 174,550 کلو چینی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ رحمال علی کے گودام بنجرا تلہ گنگ میں ضلعی انتظامیہ نے ریڈ کرکے 50,000 کلو زخیرہ کی گئی چینی برآمد کی۔ اسی طرح صادق آباد لاوہ تلہ گنگ گودام سے 25,000 کلو اور عرفان گودام پجنند تلہ گنگ سے 15,000 کلو زخیرہ شدہ چینی برآمد کی گئی۔

مالاکنڈ میں پہلی مرتبہ شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاون  کیا گیا۔ ضلع مالاکنڈ کے ہیڈکوارٹر بٹ خیلہ میں اسپیشل ٹیم نے شہرکے بڑے بازارمیں خفیہ گوداموں سے چینی کے چونتیس ہزار سے زائد بوریاں برآمد کئے گئے ہیں ۔کاروائی کے دوران چینی کے ذخیرہ اندوز آٹھ ڈیلروں کو گرفتار کیاگیاہے۔اسی طرح سخاکوٹ کے علاقے میں بھی گوداموں پر چھاپے مارے گئے جس میں چودہ سو سے زائد بوریاں برآمد کی گئی ۔

شہریوں نے اسپیشل ٹیم کے اقدام کو سراہا اور مطالبہ کیاہے کہ اس قسم کاروائیوں کو مزید تیز کردیا جائے تاکہ چینی مافیا سلاخوں کے پیچھے چلے جائے۔