ویب ڈیسک: کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں کمی کے بعد فی کلو ہول سیل نرخ میں 10 روپےکی مزید کمی آ گئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کا فی کلو ہول سیل ریٹ 180 روپے ہو گیا۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہول سیل ریٹ میں کمی کے بعد چینی کی ریٹیل قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی آئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 190 روپے ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی ہے۔