(جنید ریاض)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے ،ایک بار پھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔
شہریوں نے مر غی کے گوشت کی قیمت میں یکدم بڑے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قیمت بڑھنے سے قوت خرید متاثر ہو گی ،حکومت برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے ۔سستا پروٹین بھی اتنا مہنگا ہو جائے گا تو عوام کھائیں گے کیا؟
تفصیلات کے مطابق شہر میں مرغی کےگوشت کی قیمت میں11روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعدمرغی کا گوشت270سے بڑھ کر281روپے فی کلو ہو گیا ہے۔زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ186، پرچون ریٹ194روپے کلو مقرر کیا گیا۔فارمی انڈوں کی قیمت 173 روپے فی درجن ہے۔
دوسری جانب سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں اورسرکاری نرخنامے میں فرق، دکانداروں کی جانب سے مان مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں۔ ادرک چائنہ کا سرکاری ریٹ 390، اوپن مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، آلو کی سرکاری ریٹ45 روپے اوراوپن مارکیٹ میں 55 روپے، پیاز 68 روپے جبکہ70 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، بینگن 34 روپے، اوپن مارکیٹ میں60 روپے کلو، پھول گوبھی88 روپے جبکہ 100 روپےکلو میں فروخت کی جارہی ہے،اسی طرح سبز مرچ کاسرکاری ریٹ 57 روپے، اوپن مارکیٹ میں100 روپے کلو، کھیرا دیسی 67 روپےجبکہ اوپن مارکیٹ میں 110 روپے کلو، ٹماٹر60 روپےاور70 روپے کلومیں فروخت کی جارہا ہے۔