ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لبرٹی چوک میں 15 اکتوبر کو جلسہ کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے عظیم اللہ خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملک میں عنقریب عام انتخابات ہونے والے ہیں، تحریک انصاف نے الیکشن کیلئے اپنے منشور کا اعلان کیلئے جلسہ کرنا ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور کو لبرٹی چوک میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواستیں دیں لیکن 15 اکتوبر کے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی.
درخواست گزار نے نے عدالت میں استدعا کی کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریک انصاف کو جلسہ کرنے کی اجازت دینےکا حکم دے۔