ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس نے اسرائیل کے ایف 16 کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا

حماس نے اسرائیل کے ایف 16 کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس اسرائیل کیخلاف حملوں میں تیزی لے آئی، اسرائیل کے ایف 16 طیاروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا۔ 

 لبنانی میڈیا نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں مزاحمتی تنظیم کے افراد کو اسرائیل کے ایف 16طیاروں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ 

 تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ غزہ پر حملے کیلئے آنے والے ان طیاروں کو حماس کی القسام بریگیڈز  کی جانب سے نشانہ بنائے جانے میں کامیابی ہوئی یا نہیں۔ اس کےعلاوہ القسام بریگیڈز نے دھماکا خیزمواد سے لدے ڈرونز کی بھی ویڈیو جاری کی ہے جو اسرائیل کے خلاف استعمال کیے جارہے ہیں۔ 

 یاد رہے حماس اور اسرائیل کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے،اب تک اسرائیلی بمباری سے704 فلسطینی شہید ہوچکے،شہدا میں 140 بچے بھی شامل ہیں ،3 ہزارسےزائد زخمی ہوگئے،حماس کی کارروائی میں ایک ہزار سے زائد اسرائیلی مارےجاچکے،اسرائیل کی غزہ پرراکٹوں کی بارش،حماس اوراسلامی جہاد کے 500اہداف پربمباری،حملوں سے غزہ میں کئی کثیرالمنزلہ عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

  دوسری جانب حماس کے مزاحمت کاروں اور  اسرائیلی فورسز  کی جھڑپیں تیسرے روز  بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد1100 ہوگئی۔