ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کو بڑاجھٹکا،عدالت سے اہم خبر آگئی

PMLN
کیپشن: PMLN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے ریاست مخالف بیان دینے پر غداری کے مقدمے میں جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست 18 اکتوبر کوسماعت کے لئے مقرر کر دی۔ عدالت نے جاوید لطیف کو 18 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے ضمانت منسوخی کی درخواست پرحکم جاری کیا۔ پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے زریعے 15 جون 2021 کو جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست دی تھی۔

  خیال ر ہے سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا تھا۔ جاوید لطیف کے خلاف تھانہ گرین ٹاون میں ریاست مخالف بیانات دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔