فلورملز  سے متعلق اہم خبر

فلورملز  سے متعلق اہم خبر
کیپشن: Flour mill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تنازعہ حل ہونے کے بعد فلور ملز کو  پیر سے نئی پالیسی کے تحت سرکاری گندم کے کوٹے کا اجراءکیا جائے گا ۔

 ترمیم شدہ پالیسی کے تحت فلورملز کو آبادی کی بجائے فی رولر باڈی تناسب سے گندم کوٹہ دیا جائے گا، کم ازکم فی رولر باڈی کوٹہ بنچ مارک 12 بوری ہوگا۔ سرکاری گندم سے آٹا تیار کرنے کی سابقہ شرح برقرار رہے گی، گندم میں سے 70 فیصد آٹا، 18 فیصد میدہ اور 12 فیصد چوکر تیار ہوگا۔

ایسوسی ایشن کے دوسرے اضلاع سے 25 فیصد کوٹہ اٹھانے اور گرائنڈنگ چارجز کے مطالبات کوکابینہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جس پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو پیر تک مطالبات تسلیم کرنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے منگل کے روز صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔