(سٹی42) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے وزیراعظم عمران خان کے طنزیہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے۔عمران خان سیاست کو جس نہج پر لیجانا چاہتے ہو، وہاں تم منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے .
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے خاموشی توڑتے ہوئےوزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے طنز پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے رد عمل کا اظہار کرتےہوئے کہا ہےکہ وہ ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دیں گے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے لیگ رہنما کا نام لئے بغیر کہاتھا کہ ایک سینیئر عہدے دار صبح کے تین بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے چلا گیا۔عمران خان نے کہا کہ وہ رہنما بڑا حیران ہوا کہ خاتون کے بھائیوں نے اسے کیوں مارا؟
وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد لیگی رہنما طلال چودھری بھی خاموش نہ رہے اور عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹ کرڈالے، طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ' عمران خان سیاست کو جس نہج پر لیجانا چاہتے ہو، وہاں تم منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے, عمران خان نے مجھ پر ذاتی حملہ کرکے یہ حقیقت ثابت کردی کہ آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔'
عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں کہ کیلی فورنیا کی عدالت سے پاک پتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں
— Tallal Chaudry (@Tallal_MNA) October 9, 2020
جس کم ظرف مخالف حکومت کو اپنے سیاسی مخالف کو سکینڈلائز کرنے کے لئے خواتین کا نام چاہئے ہو، اس پر صرف ترس کھایاجاسکتا ہے
ان کی گھبراہٹ، دماغی حالت صاف نظرآرہی ہے
2/3
ٹوئٹر پرجاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا مزید کہناتھا کہ'عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔'