ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے سینکڑوں اساتذہ رُل گئے

شہر کے سینکڑوں اساتذہ رُل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) لاہور کے سینکڑوں اساتذہ پرموشن حاصل کرنے کے باوجود رُل گئے، تبادلوں پر سے پابندی اٹھانا بھی سود مند ثابت نہ ہوا، بدھ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ، پی آئی ٹی بی نے سینکڑوں اساتذہ کو تعیناتی کیلئے صرف چھ سیٹوں کی آپشن دے دی، ایک سیٹ پر پچاس پچاس اساتذہ نے ایڈجسٹمنٹ کیلئے اپلائی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ سے آنکھیں موندلی، لاہور کے سینکڑوں اساتذہ پرموشن حاصل کرنے کے باوجود رول گئے۔ تبادلوں پر سے پابندی اٹھانا بھی سود مند ثابت نہ ہوا سکول انفرمیشن سسٹم اساتذہ کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہورصوبائی وزیر تعلیم کی پالیسوں کے آگے بے بس ہوگئی۔ پرموشن حاصل کرنے والے سینکڑوں اساتذہ کو پی آئی ٹی بی نے تعیناتی کیلئے صرف چھ سیٹوں کی آپشن دے دی۔

  درخواستیں جمع کرانے کیلئے اساتذہ کے پاس صرف 24 گھنٹے باقی رہ گئے۔ ایک سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے پچاس پچاس اساتذہ نے اپلائی کردیا۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کو ایڈجسٹمنٹ کیلئے صوبائی وزیر تعلیم سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ اساتذہ یونین نے پی آئی ٹی بی بورڈ نے تبادلوں کیلئے حکومتی پالیسی نافذ کرکے اساتذہ کو پریشان کردیا ہے۔ کافی سالوں بعد ترقی حاصل کرنے والے اساتذہ کو فوری ایڈجسٹ کیا جائے۔     

Azhar Thiraj

Senior Content Writer