ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے بناؤ سنگھار اور تمام بیوٹی ٹیپس ایک کلک پر دستیاب

خواتین کے بناؤ سنگھار اور تمام بیوٹی ٹیپس ایک کلک پر دستیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) بننا سنوارنا اور دلکش نظر آنا سب کو اچھا لگتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران بیوٹی پالرز اور حمام بند ہوئے تو شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گے ہیں مگر اب یہ پریشانی بھی ختم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے نوجوان وسیم نے خواتین کے بناو سنگھار اور ہیر کٹ سے پریشان نوجوانوں کی مشکل کو حل کرنے کے لیے فون ایپ تیار کرلی ہے۔ Lets glow ایپ کے ذریعے پاکستان بھر کے بیوٹی سیلون، حمام اور بناو سنگھا کے شوقین افراد رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔

Lets glow ایپ میں تمام فیچرز موجود ہیں جس کی مدد سے گھر بیٹھے ہی اپنے پاس کے معروف سیلونز پر بکنگ سمیت اس کی تمام آفرز کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس ایپ پر رجسٹر ہو کر آپ پالرز اور سیلونز پر بکنگ کرسکتے اور یہ تمام سروسز گھر پر بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ ایپ آپ کے فون کے پلے سٹور میں موجود ہوگی۔

وسیع سافٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کرنے والے نوجوان پاکستان بھر میں مختلف شعبہ جات میں سروس دینے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ انتظار جیسی اذیت سے بچا جا سکے۔

یاد رہےکورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں سب کاروبار متاثر ہوئے ہیں، وہیں باربر، ہئیر سلون، اور حجام بھی بے روزگار ہوئے ہیں۔ اسی طرح کے بے روزگار حجام نے فیس بک، واٹس اپ کےذریعے رابطہ کرکے ہیر کٹ اور شیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں31مئی تک اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس، ہوٹلزاورسینمابندرہیں گےجبکہ کنسٹرکشن سیکٹر،بزنس آف سٹی اورالیکٹرک اپلائنسزکولاک ڈاؤن سےاستثنیٰ حاصل ہوگا۔