پی آئی اے کا ناکارہ جہازوں کی نیلامی کا فیصلہ

PIA
کیپشن: PIA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) قومی ائیر لائن کا فضائی بیڑے میں شامل ناکارہ جہازوں کی نیلامی کا فیصلہ،  ٹینڈر بھی طلب کرلیا گیا۔

پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) کے فضائی بیڑے میں شامل ناکارہ جہازوں کی نیلامی کے لیے ٹینڈر طلب کر لیا گیا، ٹینڈر کے مطابق نیلامی کے حامل 3 ایئربس A310-300 ساختہ طیارے موجود ہیں، پی آئی اے طیاروں کو "جیسا ہے، جہاں ہے" کی بنیاد پر کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 مارچ  جبکہ نیلامی 29 مارچ  2022 کو ہوگی، کامیاب بولی دہندہ کو نیلامی کی 25 فیصد رقم اسی دن پی آئی اے کو بینک ڈرافٹ کے طور پر جمع کرانا ہوگی، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق بولی کی باقی ماندہ 75 فیصد رقم ہفتے کے پانچ  ورکنگ ڈیز میں ادا کرنا ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer