طالبہ کو نہاتے ہوئے میوزک سننا مہنگا پڑ گیا ، تحریری معافی مانگنے پر مجبور

 طالبہ کو نہاتے ہوئے میوزک سننا مہنگا پڑ گیا ، تحریری معافی مانگنے پر مجبور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں نہاتے ہوئے گیت سننے پر ہاسٹل وارڈن نے انجینئرنگ کی طالبہ کا فون ضبط کر لیا اور اسے تحریری معافی مانگنے پر مجبور کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طالبہ کا تعلق ریاست کیرالہ سے ہے جہاں وہ امل جیوتھی انجینئرنگ کالج میں پڑھتی ہے۔ ساتھ طالبات نے وارڈن کو شکایت کی کہ طالبہ نہاتے ہوئے اپنے فون پر گانے سنتی ہے، جس پر وارڈن سیخ پا ہو گئی اور اس کی اس ’حرکت‘ کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے اس کا فون ضبط کر لیا اور شرط رکھ دی کہ جب تک وہ تحریری معافی نہیں مانگے گی، فون واپس نہیں ملے گا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-06-10/news-1686410258-2626.jpg

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چند ماہ قبل پیش آیا، تاہم گزشتہ دنوں ویب سائٹ’Reddit‘ پر اس طالبہ کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں اس نے اپنا معافی نامہ پکڑ رکھا ہوتا ہے۔ اس پوسٹ سے انٹرنیٹ صارفین میں بھی اس موضوع پر ایک بحث چھڑ گئی ہے۔ جہاں کچھ لوگ وارڈن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ طالبہ کو بھی بدمزاج قرار دیتے ہوئے اس کی نہاتے ہوئے گیت سننے کی عادت کو عادت بد کہہ رہے ہیں۔