(,ویب ڈیسک)بجٹ میں درآمدی موبائل فونز کی درآمد پر 100 روپے سے 16 ہزار روپے تک لیوی عائد کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 2 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے ۔
2 سو ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 6 سو روپے لیوی جبکہ 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 18 سو روپے لیوی عائد کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔
5 سو ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار لیوی عائد 7 سو ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے 701 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار لیوی عائد کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔