سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے روکنے کی درخواست منظور

Social Media
کیپشن: Social Media
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے  سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے روکنے کی درخواست منظور کرلی، وفاقی حکومت کو اسلامک ویب سا ئٹ بنانے کا حکم دیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے لقمان حبیب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم بابر بخت قریشی سمیت دیگر افسر پیش ہوئے، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے روکنے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے فریقین کے وکلا کا موقف سننے کے بعد سوشل میڈیا پر گستاخانہ خاکے روکنے کی درخواست منظور کر لی۔ 

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نئی اسلامک ویب سائٹ بنانے کیلئے معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے، ویب سائٹ میں اسلام سے متعلق تعلیمات، لٹریچرز احادیث اور آیات کا ذکر ہو، حکومت اسلام کے منافی اور ملک دشمن سرگرمیاں پھیلانے والوں کے خلاف اسلامی قوانین کی روشنی میں مقدمات درج کر ائے، عدالت نے ویب سائٹ چلانے کیلئے علیحدہ محکمہ قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

دالت نے حکم دیا کہ نیا قائم کیا جانے والامحکمہ از خود شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرائے۔

Sughra Afzal

Content Writer