(سٹی42)لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا موجود سنگین حالات میں قوم کے لئے ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ عالمگیر وبا کورونا کی مشکل گھڑی میں قوم کا ہمت و حوصلہ رکھیں، پریشان نہ ہوں اچھا وقت جلد آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میراپاکستانی قوم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کورونا عالمگیر وبائی مرض کے سنگین حالات میں صبر،حوصلہ رکھیں،میں جانتی ہوں آپ لوگ پریشان، بہت گھبرائے ہوئے ہیں، آپ لوگوں کے گھروں میں کیا ہو رہا ہے مجھے یہ بھی پتا ہے،میں سب سمجھتی ہوں، آپ کے دلوں کا حال خوب جانتی ہوں، پریشان نہ ہوں اچھا وقت جلد آئے گا، مجھ پر بھروسہ رکھیں اور اپنا خیال رکھیں۔
واضح رہے گزشتہ ماہ اداکارہ نے بھی امریکا سے وطن واپس لوٹنے کے بعد اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ منفی آیا تھا۔قبل ازیں پاکستان آنے کے لئے اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ ان کو ملک واپس لایا جائے، بقول ان کے یہاں حالات بہت خراب ہیں، ہوٹل کے بل دینے کیلئے پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں۔
اپنے پیغام میں میرا کا مزید کہناتھا کہ یہاں بہت لوگ مرر ہے ہیں ،مجھے یہاں سے نکالا جائے ،میں اپنے وطن میں مرنا چاہتی ہوں۔ نیویارک قبرستان بنتا جا رہا ہے،اور وہ نیویارک میں مرنا نہیں چاہتیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس نے جہاں عام عوام، ڈاکٹر، پولیس،گورنمنٹ افسران اور اہم سیاسی شخصیات کو نہیں بخشا اسی طرح وائرس نے شوبز شخصیات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف کورونا کا شکار ہیں،گزشتہ روزہمایوں سعید سمیت ساتھی اداکاروں نے ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی درخواست کی۔
اداکارہ علیزے شاہ کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا۔علیزے شاہ نے نجی ٹی وی کی پروڈکشن کے ایک ڈرامے کی ریکارڈنگز بھی کروائیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں کو بھی کورونا ہوا ہے ۔