حکومت کا بزرگ اورمعذور افراد کیلئے شاندارتحفہ

حکومت کا بزرگ اورمعذور افراد کیلئے شاندارتحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) فلاحی ریاست کی طرف پی ٹی آئی حکومت کا اہم قدم،حکومت نےبزرگ اورمعذور افراد کو ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پیش کردہ تجویز میں کہاگیا ہےکہ سینئر سٹیزن اور معذور افراد کو2 ہزار روپےماہانہ وظیفہ دیا جائےگا، ماہانہ وظیفہ دینے کی سکیم پہلے مرحلے میں پنجاب میں شروع کی جائے گی،ذرائع کا کہنا تھا کہ سینئر سٹیزن اور معذور افراد کا ڈیٹا اکٹھے کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے۔

سینئر سٹیزن اور معذور افراد کو ماہانہ وظیفےکےلیے اے ٹی ایم کارڈ جاری کیےجائیں گے، اس سلسلے میں کام کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹیمیں کوشاں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer