ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کا ایک اور اعزاز۔۔۔

پاک فوج کا ایک اور اعزاز۔۔۔
کیپشن: میجر ارسلان ظفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاک فوج کا ایک اور اعزاز،  میجر ارسلان ظفر نے کویت کے جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں بہترین غیرملکی افسر کا اعزاز جیت لیا۔
رپورٹ کے مطابق میجر ارسلان ظفر کو یہ اعزاز 25ویں کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس  کی تقریب تقسیم انعامات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حماد جابرالعلی الصباح نے پیش کیا۔

برطانوی فوج کے افسروں نے دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کیں جبکہ بنگلہ دیش کے فوج افسر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی جرمن فوج پانچویں اور اطالوی بحریہ کے افسر چھٹی پوزیشن حاصل کرسکے۔

پاک فوج کے افسروں کا عالمی افواج کے درمیان اپنی دھاک بٹھانے کا یہ پہلا موقع نہیں گذشتہ سال 141 ویں لانگ کورس کے افسر محمد حارث معراج نے بھی رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا میں بہترین غیرملکی کیڈٹ کا اعزاز  حاصل کیا تھا۔ پاک فوج کے دستے نے برطانوی سینڈ ہرسٹ اکیڈمی میں ہونے والے پیس عالمی مقابلے 2020 میں بہتیرین ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔