سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کرنے کافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کرنے کافیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشادحسین)موجیں ختم مہنگائی کے نئے سونامی آمد، لاہور سمیت صوبہ بھر کے سہولت بازاروں کا سروے مکمل، پنجاب حکومت کا سہولت بازاروں کو مرحلہ وار بند کرنے کافیصلہ، شہر کے 31 سہولت بازار 8 فروری تک بند کردئیے جائیں گےشہرکے21 بازار 11 جنوری سے بند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی رائے اور سروے کی تکمیل کے بعد فیصلہ کیا گیاہےکہ شہر کے 31 سہولت بازاروں کو مرحلہ وار سہولت بازاروں کو بند کیا جائے گا،شہریوں کاکہناہےکہ سہولت بازاروں کو بند کرنے سےمہنگائی کا نیاطوفان جنم لےگااور مشکلات میں مزید اضافہ کرےگا۔

حکومتی پلان کےمطابق 11 جنوری سے24 جنوری تک ہر ضلع میں پانچ بازاروں کو آپریشنل رکھا جائے گا،لاہور کے 31 بازاروں میں سے پہلے مرحلہ میں صرف 10 بازار آپریشنل رہیں گے25 سے 7 فروری تک دو بازار ہر ضلع میں اپریشنل ہوں گے 25سے 7فروری تک لاہور میں چار سہولت بازار آپریشنل رکھے جائیں گے، 8 فروری کو مکمل طور پر صوبے کے تمام سہولت بازاروں کو بند کر دیا جائے گا، محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی ہدایت پر سروے کرایا گیاسروے کے بعد سہولت بازاروں کو آپریشنل رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیاگیا، سہولت بازاروں کی بندش سےشہری ناصرف سستی اور سرکاری نرخنامے کے عین مطابق اشیاء خورونوش سےمحروم ہونگے بلکہ سرکار کا یہ فیصلہ گراں فروشی کو فروغ دے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer