"جیل میں ٹی وی ملنا تھا جو ابھی تک نہیں ملا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (سٹی 42)سابق وزیراعظم نوازشریف نےجیل میں ٹی وی نہ ملنےکاشکوہ کردیا ، جیل میں ٹی وی ملناتھاجوابھی تک نہیں ملا۔

تفصیلات کے مطابق آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف  سےترجمان(ن)لیگ مریم اورنگزیب ان کی والدہ ایم پی اےزیب النساء،مصدق ملک،مشاہد اللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ، ملک ندیم کامران، منشاء اللہ بٹ، عثمان ابراہیم، ماجد ظہور اور دیگر  نے ملاقات کی، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کاگلہ خراب ہےانہیں بخارنہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل میں ساتھیوں سے اظہارخیال کرتے ہو ئے کہا کہ این آر او کی باتیں کرنے والوں سے پوچھیں، کہاں گیا این آر او؟کس نے لیا این آر او؟لیگی قائد نےٹی وی نہ ملنے کا بھی شکوہ  کیا ، ان کا کہنا تھا کہ پڑھنے کو صرف ایک اخبار دیا جاتا ہےباربار پڑھ کر بور ہوجاتا ہوں، ہیٹر ہے مگر گیس نہیں بجلی ہے مگر وولٹیج کم، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کیے جانے والے ترقیاتی کام بھی ختم کیے جا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں بیگم کلثوم نواز کی یاد ستاتی ہے، ان سے آخری لمحات میں بات نہ ہونے کی تشنگی رہے گی، ملاقات کے لئے مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی پہنچے،مریم نواز والد کے لئے گھر سے کھانا بھی لائیں۔

واضح اسلام آباد احتساب عدالت نے 24دسمبر 2018 کوسابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سات سال کی قید اور  ڈھائی کروڑ ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer